ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نریندر گری موت معاملہ: تینوں گرفتار ملزمین کو سات دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ پر بھیجا گیا

نریندر گری موت معاملہ: تینوں گرفتار ملزمین کو سات دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ پر بھیجا گیا

Mon, 27 Sep 2021 23:51:56    S.O. News Service

پریاگ راج،27؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اکھاڑا پریشد کے صدر و باگھمبری گدی کے مہنت نریندر گری کی گزشتہ پیر کو مشتہ حالت میں ہوئی موت کے معاملے میں نینی سنٹرل جیل میں بند تینوں ملزمین کو عدالت نے سات دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق انکت تومر نے سی بی آئی کی جانب سے عرضی داخل کی۔ اس میں کہا گیا کہ مہنت نریندر گری کی موت معاملے میں ملزم آنند گری، آدھیا تیواری اور اس کا بیٹا سندیپ نینی جیل میں بند ہیں۔ ان سے پوچھ گچھ اور شواہد جمع کرنا ضروری ہے۔ ملزمین کو 15 دنوں کے لئے پولیس حراست میں سونپا جائے۔

چیف جوڈیشیل افسر(جی جے ایم) ہریندر ناتھ کی عدالت نے پراسیکیوشن افسر انکت تومر کی عرضی پر پیر کو سماعت کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ سے آنند گری، آدھیا تیواری اور سندیپ تیواری سے عدالت نے جانکاری لی۔ ملزمین نے دو تین دن کی ریمانڈ منظور کرنی کی اپیل کی تھی۔ لیکن عدالت نے سات دن کی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ عدالت نے منگل کی صبح نو بجے سے لے کر چار اکتوبر کی شام چھ بجے تک ریمانڈ دیا ہے۔

آنندی گری کے وکیل سدھیر کمار شریواستو نے بتایا کہ ہم نے عدالت کے سامنے اپنا موقف رکھا یہاں پر سی بی آئی عدالت کا جیوریڈکشن نہیں ہے اور جوڈیشیل کسڈی میں سی بی آئی کے ذریعہ کوئی بیان درج نہیں کرایا گیا ہے۔ ایسے میں ان کی پولیس حراست نہیں بنتی ہے لیکن چیف جوڈیشیل افسر نے ان کی سات دن کی پولیس حراست منظور کرلی۔


Share: